جمشےد دستی کو پاسبان نے دورہ کراچی کی دعوت دے دی

Jul 04, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ با لآخر حق و سچ کی فتح ہوئی ہے اور وڈےرہ شاہی شکست سے دو چار ہوئی ہے ۔ اسمبلی میں موجود جاگےرداروں ، سرماےہ داروں اور وڈےروں کو للکارنے والا عوام کا سچا ہمدرد اور مظلوم دوست رہنماءجمشےد دستی رہا ہوگےا ہے ۔پاسبان جمشےد دستی کو قےد و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے اور دلےرانہ جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پےش کرتی ہے ۔علاوہ ازیں پاسبان کراچی کے صدر عبد الحاکم قائد نے جمشےد دستی کو دورہ کراچی کی دعوت دے دی ہے ۔ کراچی آمد پر مظلوم دوست رہنماءجمشےد دستی کا پاسبان کے ورکرز شاندار استقبال کریں گے ۔

مزیدخبریں