لاہور (این این آئی)تمام بینک و مالیاتی ادارے پیر کو بینک ہالیڈے کے باعث بند رہے جس کی وجہ سے کوئی پبلک ڈیلنگ یا مالیاتی لین دین نہ کیا گیا ۔ بینک ہالیڈے یکم جولائی کو کی جاتی ہے ٗیکم جولائی ہفتہ کو معمول کے مطابق بینکوں میں ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے لہٰذا یکم و 2جولائی بروز ہفتہ و اتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث پیر کے روز 3جولائی کو بینک ہالیڈے کی گئی اور بینک کھاتوں کو اپ ٹو ڈیٹ کیا گیا۔
تمام بنک و مالیاتی ادارے پیر کو بنک ہالیڈے کے باعث بند رہے
Jul 04, 2017