عمران جمہوریت‘ عوام دشمنوں کے مہرے‘ سیاسی شکست پر فوج‘ عدلیہ کو پکارتے ہیں: سعد رفیق

Jul 04, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ عمران جمہوریت اور عوام دشمن عناصر کے بڑے مہرے ہیں۔ جو بھی ہو‘ سچ کی آواز بلند کریں گے۔ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گالی دو، دھمکیاں دو‘ ٹانگیں کھینچو‘ سچ کہنے سے باز نہیں آئیں گے۔ گمراہی پھیلانے سے پاکستان کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔ تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانے کی کوشش ناکام ہوگی۔ منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ عمران خان سیاسی جنگ میں شکست کھا کر فوج اور عدلیہ کو پکارتے ہیں۔

مزیدخبریں