عذیر بلوچ کے ساتھی فیصل کی ایران میں ہلاکت کی اطلاع، تصدیق کیلئے کارروائی شروع

کراچی (کرائم رپورٹر) لیاری گینگ وار کا اہم کردار عذیر بلوچ کا ایک ساتھی فیصل بلوچ کے ایرانی شہر چاہ بہار میں فائرنگ سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے‘ پولیس نے تصدیق کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ قتل‘ اقدام قتل اور پولیس اہلکاروں پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث فیصل بلوچ کراچی میں رینجرز کے آپریشن میں تیزی آنے کے بعد زمینی راستے سے ایران فرار ہو گیا تھا وہ لیاری گینگ وار میں ملوث ہونے کے علاوہ پرانی سبزی منڈی میں بدنام منشیات فروش درویش اور گینگ وار کے ایک کارندے احمد مگسی کا بھی دست راست تھا۔ اطلاعات کے مطابق فیصل بلوچ ایران کے شہر چاہ بہار میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...