راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ لیاقت باغ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے عدالتی نوٹس کا جواب نہیں دیا ، جس میں انہیں عدالت میں پیش ہو کر یا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے کیلئے کہا گیا تھا۔ پیر کے روز مقدمے کی جیل ٹرائل کے دوران فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے وکیل صفائی کی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 540کے تحت استغاثے کے گواہ اور جے آئی ٹی کے ممبر سب انسپکٹر پولیس اشفاق احمد کی جرح کیلئے دوبارہ طلبی کی درخواست خارج کردی۔ ضمانت پر رہا پولیس افسران کے علاوہ پانچ ملزم عدالت میں حاضر تھے خصوصی عدالت کے جج نے سماعت فریقین کے وکلاء کی بحث کیلئے آئندہ پیر 10جولائی تک ملتوی کر دی۔
بینظیر قتل کیس، مشرف نے عدالتی نوٹس کا جواب نہیں دیا، سماعت پیر تک ملتوی
Jul 04, 2017