سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ملک بنا دیا : وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ملک بنا دیا ہے، پاکستان 2025ء میں دنیا کی بہترین اور 2047ء میں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کا ہر مستند جریدہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔ پیرکو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ترین ملک بنا دیا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین سٹاک ایکسچینج قرار دیا جا رہا ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے امریکہ کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کر رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے۔ منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے قلیل المدتی منصوبے 2017-18ء جبکہ طویل المدتی منصوبے 2020ء تا 2030ء تک مکمل ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...