اسلام آباد(صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔مولانا اعظم طارق قتل کیس کے مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج کوثر زیدی کے طبیعت ناسازی کے باعث چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ مرکزی ملزم سبطین کاظمی پر فرد جرم عائد ہونا تھی ، سبطین کاظمی کی جانب سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی پیش ہوئے،ملزم سبطین کاظمی دوحا کے راستے لندن جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار ہوا تھا،دو ہزار تین میں تھانہ گولڑہ میں سبطین کاظمی کے خلاف ایف آ ئی آ ر درج ہے ۔