جے آئی ٹی کا میچ کون جیتا کون ہارا؟ فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی : رانا ثنا

فیصل آباد(آئی این پی )صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ جے آئی ٹی اپنی پیدائش سے پہلے ہی متنازع ہوچکی تھی،جے آئی ٹی کا میچ کون ہارا اور کون جیتا اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، آصف زرداری اور رحمن ملک کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے۔ فیصل آباد میں کیبل آپریٹرز کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاپانامہ لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی اپنی پیدائش سے پہلے ہی متنازع ہوچکی تھی اسے جے آئی ٹی کو لندن فلیٹ اور گلف سٹیل ملز کی تحقیقات کرنا تھی جو نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا جے۔جے آئی ٹی ملک میں بیٹھ کر فرسودہ طریقے سے کارروائی کررہی ہے،جے آئی ٹی کا میچ کون ہارا اور کون جیتا اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا نواز شریف عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئے ہیں اور انہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا ہے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ شیخ رشید گذشتہ دو سال سے حکومت ختم ہونے کی تاریخیں دے رہے ہیں۔آصف زرداری اور رحمن ملک کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...