جے آئی ٹی کی تشکیل پر شبہات ہیں زبیر گل‘ عشائیہ سے خطاب

Jul 04, 2017

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کی طرف سے وزیراعظم کے ایڈوائزر زبیر گل کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا۔ چودھری عبدالکریم‘ چودھری ہارون کھٹانہ نے کہا ہماری بہن ہماری لیڈر مریم بھی پاکستان کی قیادت سنبھالیں گی۔ہال میں وہ لوگ بھی موجود تھے جن میں ایک پاکستان میں اغوا ہو گیا تھا جو زبیر گل کی وجہ سے برآمد کر لیا گیا۔ زبیر گل نے قونصلر جنرل اور ویلفیئر اتاشی کی غیرموجودگی کا سخت نوٹس لیا اور کہا کہ یہ لوگوں کو حکومت پاکستان نے آپ کی خدمت کیلئے رکھا ہے‘ لیکن یہ عوام سے دور رہتے ہیں۔ میں اس معاملہ کو ہائی کمشنر لندن اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے پاس بھی لیکر جائوں گا۔ محمود غزنوی‘ باسط شیخ‘ ضیاء اسلم‘ چودھری خالق‘ راجہ وحید لہڑی‘ کونسلر آمنہ لون‘ باسط بٹ‘ واجد خان‘ ممبر پارلیمنٹ افضل خان بھی تھے۔ زبیر گل نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل میں شبہات پائے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں