مصر: 13پولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام‘ 20 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

قاہرہ(اے این این)مصر کی ایک عدالت نے تیرہ پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں بیس افراد کو سزائے موت سنا دی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اس مقدمے میں ایک سو چودہ افراد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی جب کہ ایک نابالغ مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کے قتل کا واقعہ 2013 میں مصر میں مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پیش آیا تھا۔ سزا پانے والے افراد مرسی کے حمایتی تھے۔

ای پیپر دی نیشن