کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر سیاسی نوراکشتی کی بجائے حقائق سامنے لائے جائیں، جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے قوم اب کسی بھی آمر کو جمہوریت پر شب خون مارنے نہیں دیگی ،حکمرانوں کی کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سیاسی وسائنسی طریقی کار کو اپنا نا ہوگا ،مایوسیوں کے خاتمے کےلئے عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کرنا ہونگے ،کرپشن کو فروغ دینے اور ملک وقوم کی دولت لوٹنے والے عیش کی زندگی گذار رہے ہیں ،کروڑوں عوام آج بھی دو وقت کے کھانے کےلئے پریشان حال ہیں ،سرمایہ دار انہ وڈیرانہ اور جاگیردارانہ فرسودہ نظام سے عوام کو نجات دلانا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاﺅس پر میرپور خاص سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن سے نجات اور عوام کے مسائل کے حل کےلئے سسٹم کو بدلنا ہوگا ،عوام پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، حکمران عوام کے مسائل سے منہ موڑنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کریں۔
ثروت قادری