مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)مقبوضہ القدس میں فلسطینی شہری کی رسم جنازہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 35 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ چند روز قبل ڈوبتے ہوئے ہلاک ہونے والے ایک فلسطینی کی رسم جنازہ کے دوران مسجدِ اقصی کے جوار میں باب الا اسباط محلے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا۔اعلامیہ میں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ربڑ کی گولیوں اور آنس گیس شیلز استعمال کیے جانے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے جبکہ بعض لوگوں کو گیس سے دم گھٹنے کا خطرہ پیدا ہوا۔
35 زخمی