امریکہ مسئلہ کشمیر کو بھارتی عینک سے دیکھ رہا ہے‘ اسے مظالم نظرنہیں آرہے: لیاقت بلوچ

Jul 04, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ 9 جولائی کو اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی ملک گیرجذبات کی ترجمان ہوگی ۔ پیر سید صلاح الدین تحریک آزادی کشمیر کے کمانڈر ہیں اور بھارت کے مسلمہ فوجی ظلم کے مقابلہ میں صف آراء ہیں ۔ امریکہ مسئلہ کشمیر کو بھارت کی عینک سے دیکھ رہاہے اسی لیے اسے بھارتی ظلم اور جبر نظر نہیں آرہا۔ نریندر مودی چین کے خلاف امریکی آلہ کار و سہولت کار بن کر خطہ میں تباہی کو دعوت نہ دیں ۔

مزیدخبریں