اینٹگوا (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے صرف 190 رنز کا ٹارگٹ دیا، تاہم دنیا کے بہترین کھلاڑی کیریبن باو¿لرز کا سامنا نہ کر سکے۔ بھارت کی پوری ٹیم صرف 178 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ماضی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈرز نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انڈین ٹیم کو جیت کیلئے صرف 190 رنز کا آسان ہدف دیا لیکن دنیا کے بہترین بلے باز سمجھے جانے والے انڈین کھلاڑی کیربین باو¿لرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔ انڈیا کی پوری ٹیم صرف 178 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور نو اعشاریہ چار اوورز میں صرف 27 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انڈیا کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔
ویسٹ انڈیز نے بھارت کو چوتھے ون ڈ ے میں شکست دیدی
Jul 04, 2017