لاہور(سپورٹس ڈیسک) فٹ بالرجان ٹیری نے آخر کار چیلسی کلب کو گڈ بائے کہہ دیا۔ سابق کپتان جان ٹیری کا چیلسی میں بائیس سالہ سفر ختم، نئی منزل ڈھونڈ لی۔ آسٹن وِلا کلب کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ پر دستخط کر دیے۔ نئی کلب میں بھی جان ٹیری اپنی پرانے 26 نمبر والی شرٹ ہی پہنیں گے۔ جان ٹیری نے کہا کہ فٹبال کیریئر کا طویل حصہ چیلسی کلب میں گزارا، اس لیے بہت سی یادیں واپستہ ہیں۔ خیال رہے کہ جان ٹیری کی کپتانی میں چیلسی 5 پریمیئر لیگ، 4 ایف اے کپ اور ایک چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا۔ سابق انگلش اور چیلسی کپتان جان ٹیری سات جولائی کو پاکستان میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔