سینٹ پیٹرز برگ (سپورٹس ڈیسک): فیفا کنفیڈریشن کپ 2017 کے فائنل میں عالمی چیمپئن جرمنی نے چلی کو 1 گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔روس میں فیفا کنفیڈریشن کپ کے فائنل میں جرمنی کے لارس اسٹینڈل نے 20 ویں منٹ میں گول سکور کرکے جرمنی کو 0-1 سے برتری دلادی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ایونٹ کی فیوریٹ ٹیم چلی نے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم جرمنی کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔چلی نے 61 فیصد وقت میں گیند کو اپنے قبضے میں رکھا جبکہ 8 مرتبہ جرمنی کے گول پر حملہ کیا تاہم تمام مرتبہ اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔اس سے قبل جرمنی کا مقابلہ سیمی فائنل میں شمالی امریکی ٹیم میکسیکو سے ہوا جسے جرمنی نے با آسانی 1-4 سے جیت کر پہلی مرتبہ فیفا کنفیڈریشن کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔سیمی فائنل میں چلی کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال سے ہوا اور میچ کے دوران کوئی گول اسکور نہ ہونے کی وجہ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آو¿ٹ پر ہوا جہاں چلی کے گول کیپر کلاو¿ڈیو براوو نے پرتگال کی لگاتار تین پینلٹی اسٹروک روک کر ٹیم کو پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز دلایا۔روس میں کھیلے گئے اس ایونٹ میں میزبان روس سمیت جرمنی، چلی، پرتگال، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میکسکو اور کیمرون کی ٹیمیں شامل تھیں۔
۔فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ہی گروپ میں موجود تھیں جبکہ گروپ مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر گیا تھا۔فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) کی جانب سے فیفا کنفیڈریشن کپ اب ہر ورلڈ کپ سے قبل ا?ئندہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد اس ملک میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی تیاری کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جن میں تمام کنفیڈریشنز کی فاتح ٹیمیں (ہر براعظم کی فاتح ٹیم)، گذشتہ ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم اور میزبان ملک کی ٹیم شرکت کرتی ہے۔آئندہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں منعقد کیا جائے گا لہٰذا فیفا کنفیڈریشن کپ 2017 روس میں منعقد کیا گیا۔ایونٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم برازیل ہے جس نے 7 مرتبہ یہ ایونٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ برازیل ٹیم نے کل 7 مرتبہ ایونٹ میں شرکت کی۔