نیشنل گیمز کوئٹہ میں وقت پر منعقد کرانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 33 ویں نیشنل گیمز اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ میں ہی ہونگی جس میں مردوں کے 33 اور خواتین کے 23 ایونٹس کی منظوری دی گئی ۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونےوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری سپورٹس بلوچستان محبوب احمد، ڈائریکٹر سپورٹس بلوچستان منور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بلوچستان آصف بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پانچ سال سے التوا کا شکار نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والی کھیلوں کے سیکرٹریز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے بلوچستان حکومت کے وفد اور دیگر آفیشلز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 33 نیشنل گیمز کے کوئٹہ میں انعقاد کے لیے سیکورٹی اداروں نے بھی گرین سگنل دیا ہے امید ہے کہ حکومت کی جانب سے گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے مطلوبہ فنڈز بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔بلوچستان میں کھیلوں کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج متعارف ہوگا۔ سید عارف حسن کا کہنا تھا کہ ایک ایسی بھی تجویز آئی تھی کہ اگر تمام کھیلیں ایک وقت میں نہیں ہو سکتی ہیں تو انہیں مختلف صوبوں میں کرا لیا جائے لیکن یہ صرف ایک تجویز ہے۔ نیشنل گیمز کے لیے سامان پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کوئٹہ شفٹ کیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان حکومت نیشنل گیمز کرانے کے لیے اپنا سامنا خود بنائے تاکہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے کام آتا رہے۔ سید عارف حسن کا کہنا تھا کہ ہم متنازعہ کھیلوں کے کھلاڑیوں کا ہرگز نقصان نہیں چاہتے ہیں جہاں آئی او سی کے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...