لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے آئی او سی چارٹر کی خلاف ورزی کی مرتکب کھیلوں کی تنظیموں کو دو ہفتوں کے ڈیڈ لائن دیدی۔ گذشتہ روز فیصلہ کیا گیا کہ جن فیڈریشنز نے مختلف عدالتوں میں آئی او سی چارٹر کی خلاف ورزی کرکے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےخلاف کیسز کر رکھے ہیں وہ انہیں واپس لے ورنہ نیشنل گیمز میں ان کے ایونٹس کو شامل نہیں کیا جائیگا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا ایک کیس لاہور ہائیکورٹ میں اور دو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہے ہیں انہیں ابھی تک واپس نہیں لیا گیا
پی او نے آئی او سی چارٹر کی خلاف ورزی کرنیوالی کھیلوں کی تنظیموں کو 2ہفتوں کی ڈیڈلائن دیدی
Jul 04, 2017