راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے ضلع راولپنڈی میں 10 جولائی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری اپنا موثر کردار ادا کریں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون فراہم کریں تاکہ پو لیو کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی موذی سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم اہلکاراپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کھڑی نگرانی کی جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے اپنے دفترمیں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز ٟ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام محکمے اپنے فوکل پرسن نامزد کرکے گہرے روابط قائم کریں تاکہ پولیومہم کے دوران کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔ اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرفیاض بٹ نے اجلاس کو بتایا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں تما م انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چار روزہ پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ 11 ہزار 708بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں جائے گئے ۔اس ضمن میں 1ہزار 9 سو 50 موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور ایک سو گیارہ ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 396 ایریا انچارج اور 204 یو سی ایم اوز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 269 فکس سینٹر بنائے گئے ہیں اور اس حوالے سے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔
10 جولائی سے شروع ہونے والی پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہری اپناکردار ادا کریں
Jul 04, 2017