لاہور (کلچرل رپورٹر) آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے خدمت کارڈکےلئے شارٹ لسٹ ہونے والے تین فنکاروں نے وزارت ثقافت پنجاب میں دوبارہ درخواستیں جمع کرا دی۔ بتایاگیاکہ 70سالہ لوک تھیٹرگلوکار امجد علی، 65 سالہ ڈانس ماسٹر اور ڈھولک نواز ایم پرویز جگنو اور 66 سالہ لوک تھیٹرگلوکار محمد پرویز انیل نے اپنی خدمات کارڈکے حصول کےلئے اپنی درخواستیں گزشتہ روز سیکرٹری انفارمیشن وثقافت کے دفتر میں جمع کرا دی ہیں۔ انکا موقف تھا کہ سب سے زیادہ وہ مستحق ہیں جنہوں نہ صرف برسوں تک فن کی خدمت کی ہے بلکہ ان دنوں بے روزگاری اور بیماریوں کا شکار ہیں۔یاد رہے سیکروٹنی کمیٹی نے انہیں شارٹ لسٹ کر دیا تھا۔ متذکرہ فنکاروںکا کہنا تھاکہ وزارت ثقافت پنجاب کے متعلقہ افسران نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بھی کارڈ جاری ہو جائیں گے ۔