ساﺅنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کے اجرا کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

Jul 04, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ساﺅنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس 2015 کے اجراءکے خلاف دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی ۔جس میں ساﺅنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا،درخواست گزار کے مطابق آرڈیننس کے تحت لاﺅڈسپیکر پر پابندی لگانا غیر آئینی ہے کیونکہ لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی لگانا آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ مذہبی تقاریب کے لیے بھی ضلعی حکومت سے اجازت لینا بلا جواز ہے درخواستگزار نے نشاندہی کی کہ مذہبی تقاریب کےلئے ڈی سی آفس سے اجازت لینا بھی آئین کے آرٹیکل 20 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ ساﺅنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈینینس 2015 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں