پوری قوم متحد، دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد کمی ہوئی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آ ئی این پی ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نوے فیصد تک کمی ہوئی ،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے، قومی لائحہ عمل پر عملدرآمدوفاقی حکومت اور تمام صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا ناسور مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ فورسز اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کا دشمن پارا چنار میں دھماکے کے ذریعے فرقہ وارانہ اختلاف پیدا کرنا چاہتا تھا۔ فورسز اور عوام نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمدوفاقی حکومت اور تمام صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دریں اثناء وزیر مملکت نے پی ٹی وی پر متنازعہ پروگرام چلانے کا سخت نوٹس لے لیااور وزراتِ اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ کے جوائنٹ سیکرٹری کو خصوصی ہدایات جاری کیںکہ وہ غفلت کے مرتکب پی ٹی وی کے اہلکاروں کے خلاف فوراًانکوائری مکمل کرکے رپورٹ تیار کریں، اس کے علاوہ انہوں نے متنازعہ شاعر پر ، جس نے پشتون برادری کی دل آزاری کی، پرپی ٹی وی پروگرامز میں شرکت پر تاحیات پابندی لگا دی۔اس سے پہلے، وفاقی سیکرٹری اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ، جو کہ پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں، نے متنازعہ پروگرام پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس پروگرام کے نتیجہ میں پشتون برادری کی دل آزادی پر معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے ایک سخت اور غیر جانبدار ایڈیٹوریل پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں کسی بھی شخص، گروہ یا قومیت کی دل آزاری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...