بھارتی فوج کیساتھ 16 گھنٹے طویل جھڑپ 3 مجاہدین شہید مظاہرین پر فائرنگ 10 زخمی

Jul 04, 2017

سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گائوں بھمینو ملنگ پورہ میں بھارتی فورسز نے 16 گھنٹے طویل محاصرے کے بعد گھر دھماکے سے اڑا دیا اس سے قبل جھڑپ میں حزب المجاہدین سے الگ ہونیوالے کمانڈر ذاکر موسیٰ کے گروپ ’’شریعت شہادت‘‘ کے 2 مجاہدین کفایت احمد اور جہانگیر کھانڈے شہید ہو گئے 3 مجاہدین نے بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو 16 گھنٹے تک ٹف ٹائم دیئے رکھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق گھر کو دھماکے سے اڑائے جانے سے قبل 2 مجاہدین بھارتی فورسز کو جل دیکر فرار ہو گئے جبکہ اختر نامی تیسرے مجاہد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جھڑپ میں 8 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوئے جبکہ مجاہدین کی مدد کیلئے وہاں جمع ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں پر پتھراؤ کیا بھارتی درندوں نے مظاہرین پر پیلٹ گن اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس سے 10 کشمیری شدید زخمی ہو گئے ان میں 2 کی حالت نازک ہے۔ دریں اثناء ضلع اننت ناگ کے بس سٹینڈ پر قائم پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹبل غلام حسن اور عورت سمت کور شدید زخمی ہو گئی دوسری طرف کے پی روڈ پر پولیس پارٹی پر مجاہدین نے حملہ کر دیا گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار مارا گیا ادھر پولیس کی بھاری نفری نے سینئر حریت رہنما اور جے کے ایل ایف کے صدر محمد یاسین ملک کو سری نگر میں لال چوک کے قریب پارٹی دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور سنٹرل جیل منتقل کر دیا۔ پٹن میں بھارتی فوجیوں نے کئی گاڑیوں کو روک کر ڈرائیوروں اور قریب سے گزرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پریس فوٹر گرافر شیخ مشتاق کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا اسی علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی نے غلام حسن ریشی نامی کشمیری کو ٹکر مار کر شہید کر دیا۔

مزیدخبریں