بوسٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہر بوسٹن میں کار ڈرائیور نے کئی راہگیروں کو کچل دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن کے لوگنا ائرپورٹ پر ڈرائیور نے کار ہجوم پر چڑھا دی جس سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی پولیس کے مطابق گاڑی نے ائرپورٹ کی پارکنگ میں راہگیروں کو کچلا۔ واقعہ حادثہ ہے یا دہشت گردی تفتیش کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔