اسحاق ڈار سب سے اہم گواہ‘ جے آئی ٹی نے ایک گھنٹہ سے بھی کم پوچھ گچھ کی: بی بی سی

Jul 04, 2017

اسلام آباد (بی بی سی) اسحاق ڈار پیرکو پاکستان کی سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ دستاویزات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف درج ہونے والے حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔ اس حوالے سے پانامہ کیس میں اسحاق ڈار کو سب سے اہم گواہ سمجھا جاتا تھا لیکن جے آئی ٹی کے ارکان نے انھیں زیادہ انتظار بھی نہیں کروایا اور ان سے صرف ایک گھنٹے سے بھی کم پوچھ گچھ کی جبکہ اس کے برعکس وزیراعظم نواز شریف سے تین گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی گئی۔ نواز شریف کے بیٹوں کو بھی گھنٹوں انتظار کروانے کے علاوہ ان سے گھنٹوں پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

مزیدخبریں