نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3روزہ دورہ اسرائیل پر آج تل ابیب پہنچیں گے، انکا یہ دورہ کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ اسرائیل قرار دیا جا رہا ہے مودی تل ابیب میں اسرائیلی صدر ریوین ریولسن اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تجارتی دفاعی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کرینگے مودی کے دورے میں دونوں ممالک میں اربوں ڈالرز کے دفاعی معاہدے ہونے کا امکان ہے مودی نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے دور کے حوالے سے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دہشت گردی جیسے مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے۔