آئندہ چند روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔کشمیر،مالاکنڈ ،ہزارہ ، راولپنڈی ،گوجرانوالہ اورلاہور میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں ، بالائی سندھ اور پشاور میں شدید حبس رہے گا ۔ اس دوران کشمیر ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں مون سون کی دو بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور ، مردان ڈویژن اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور ، ژوب ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش سیدو شریف 24 ، دوروش 08، میرکھانی 7، بالاکوٹ6، ایبٹ آباد1، گوجرانوالہ16،سیالکوٹ10، لاہور، چکوال7، منگلا4،جہلم،گجرات1، مظفرآباد8، گڑھی دوپٹہ 4، ژوب 2 ،بگروٹ میں 1ملی میٹر ریکارڈ گئی ۔ گزشتہ روز سبی میں 46 ، دادو 45، بھکر اور دالبندین میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔