میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کی طرف کیا ، شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوبہت جلدہتھکڑی لگنےوالی ہے، ن لیگ والےعدلیہ اورجےآئی ٹی کوگالیاں دیتےہیں، پوری قوم سپریم کورٹ اورجےآئی ٹی کیساتھ کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ نواز شریف پکڑے گئے تو ملک اسی دن کرپشن سے پاک ہو جائیگا، مالی دہشت گردوں کاسرغنہ نوازشریف اوراس کی ٹیم نشان عبرت بننےجارہی ہے.
ن لیگ والےعدلیہ اورجےآئی ٹی کوگالیاں دیتےہیں ، وزیراعظم پکڑے گئے تو ملک کرپشن سے پاک ہو جائیگا: جمشید دستی
Jul 04, 2017 | 21:54