واٹر بورڈ کی جانب سے کورنگی صنعتی علاقے میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

Jul 04, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام نے کورنگی صنعتی علاقے میں فراہمی و نکاسی آب حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی قائمہ کمیٹی برائے واٹر بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںکاٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے سربراہ عمر ریحان، کائٹ ڈی ایم سی کے چیئرمین و سی ای او زبیر چھایا، ایس ایم الیاس، کے ایم پرویز ، کے ڈبلیو ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریوینیو اسلم خان اور کورنگی صنعتی علاقے کے عبدالرؤف نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں کورنگی صنعتی علاقے کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل اور ریونیو سے متعلق مسائل زیر بحث آئے۔ عمر ریحان نے اس حوالے سے واٹر بورڈ حکام کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا مون سون کے لیے نکاسیٔ آب کے پیشگی انتظامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کورنگی میں قائم صنعتوں کو پانی کی فراہمی اور نکاسی سے متعلق مسائل سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ کائٹ ڈی ایم سی کے چیئرمین و سی ای او زبیر چھایا نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے بڑے نالوں میں صفائی کے لیے اقدامات کا آغاز خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں