کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے ریٹائرڈ اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثا کو واجبات کی ادائیگی کیلئے تمام ضروری کارروائی مکمل کرلی ہے ، دسمبر 2017 تک کے تمام کیسز نمٹادیئے گئے جن کوکل سے چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی ،دیگر کواگلے ماہ واجبات کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ آئندہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کی آخری تنخواہ اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو چند ہفتوں میں تمام واجبات ادا کردیئے جائیں گے ۔