لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ نے بارش کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ انہوں نے جی پی او چوک، لارنس روڈ، لکشمی چوک، نابھہ چوک، ایک موریہ پل، دو موریہ پل، ریلوے اسٹیشن و دیگر علاقوں کا ورہ کیااور نکاسی آب پر مامور واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل اور تیز بارش ہو رہی ہے مگر نکاسی آب پر مامور عملہ پوری تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام بڑے اور چھوٹے پمپنگ اسٹیشنز کو پوری گنجائش کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بارشی پانی جمع ہونے کے حوالے سے 22 مقامات پر ایمرجنسی مراکز و کیمپ قائم ہیں۔ بعدازاں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے ،جی پی او چوک میں سڑک کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے۔
واسا کے تمام پمپنگ سٹیشنز کو پوری گنجائش کے ساتھ چلایا جا رہا ہے: مجتبٰی پراچہ
Jul 04, 2018