مسئلہ مغربی صحارا کا حل، افریقہ یونین نہیں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ مراکش

Jul 04, 2018

مراکو(آئی این پی)مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا نے کہا ہے کہمسئلہ مغربی صحارا کا حل افریقہ یونین کی نہیں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، افریقہ یونین کی تشکیل کردہ کمیٹی کا کام نیویارک میں ہونے والی کارروائیوں پر نگاہ رکھنا اور افریقی حکام کو ان سے آگاہ کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا نے کہا ہے کہ مسئلہ مغربی صحارا کا حل افریقہ یونین کی نہیں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ناصر بوریتا نے موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوٹ میں اکتیسویں افریقہ یونین سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی طرف سے کل تشکیل کردہ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داری اقوام متحدہ نیویارک دفتر میں مسئلہ مغربی صحارا کے بارے میں پیش رفتوں پر نگاہ رکھنا اور افریقی رہنماوں کو ان سے آگاہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں