امریکی وزیر خارجہ کل سے پانچ ملکوں کے سات روزہ دورے پرروانہ ہوں گے

واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو کل (جمعرات )پانچ جولائی سے 12 جولائی تک پیانگ یانگ، ٹوکیو، ہنوئی، ابوظہبی اور برسلز کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ پومپیو پانچ سے سات جولائی تک پیانگ یانگ میں ہوں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے چیئرمین کے ساتھ سنگاپور میں ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے امور پر پیش رفت کے حوالے سے صلاح مشورے جاری رکھیں گے۔وزیر خارجہ سات اور آٹھ جولائی کو ٹوکیو میں ہوں گے جہاں وہ جاپان اور جنوبی کوریا کے راہنماؤں سے باہمی اور علاقائی امور اور کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔سیکرٹری پومپیو آٹھ اور نو جولائی کو ہنوئی کے اپنے دورے میں ویت نام کے عہدے داروں سے دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بات چیت کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نو اور 10 جولائی کو ابو ظہبی میں ہوں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے عہدے داروں سے شراکت داری، اقتصادی ترجیحات اور سیکیورٹی ?مور پر گفتگو گریں گے۔اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وہ 10 اور 12 جولائی کو برسلز میں ہوں گے جہاں وہ دہشت گردی کے خلاف نیٹو کی کوششوں کو تقویت دینے، دفاعی اخراجات اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافوں پر بات چیت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن