ملتان (شوبز ڈیسک) نا مور بھارتی اداکارہ گوہر خان بچی سے زیادتی کرنے والے مسلمان شخص کو ’جہادی‘ کہنے پر اداکارہ کوئنا مترا پر پھٹ پڑھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے مینڈسور میں 26 جون کو 7 سالہ بچی کے ساتھ ہونیوالی اجتماعی زیادتی کے خلاف ایک بار پھر پورا بھارت اٹھ کھڑا ہوا ہے، جن میں بالی ووڈ اداکاربھی شامل ہیں تاہم کچھ انتہا پسندانہ ذہنیت رکھنے والے اداکار اس معاملے کو بھی مذہب سے جوڑ رہے ہیں.