صدر نے وفاقی سرکاری پنشنرز کی کم سے کم پنشن میں ماہانہ4 ہزار روپے اضافے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت نے وفاقی سرکاری پنشنرز کی کم سے کم پنشن میں ماہانہ4 ہزار روپے اضافے کی منظوری دیدی۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی سرکاری پنشنرز کی کم سے کم پنشن میں ماہانہ4 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا، وفاقی سرکاری پنشنرز کی ماہانہ کم سے کم پنشن 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے،پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاقی سول، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کیلئے ہوگا۔فیملی پنشن میں ماہانہ3 ہزار روپے کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فیملی پنشن 4500 روپے سے بڑھ کر 7500 ہزار روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔ 75 سال یا اس سے زائد عمر کے پنشنر کیلئے کم سے کم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 75 سال یا اس سے زائد عمر کیلئے کم سے کم فیملی پنشن 11 ہزار 250 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ وفاقی سرکاری پنشنرز کیلئے پنشن میں 10 فیصد کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2018ء سے ہوگیاہے۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2018ء یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والوں پر بھی ہوگا۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...