ارجنٹائن اور پرتگال کی شکست پر سپانسرز پریشان

ملتان (سپورٹس ڈیسک ) لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر ارجنٹائن اور پرتگال کے ساتھ ساتھ سپانسرز کی نیندیں بھی اڑ گئیں۔ بڑی بڑی انٹرنیشنل سپورٹس کمپنیوں کی سیل میں کمی کا امکان ہے۔میسی اور رونالڈو دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی، دونوں فٹبالرز کی کمائی کا بڑا ذریعہ سپانسرشپ ہے۔ ارجنٹائن اور پرتگال کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ہار سے سپانسرز کمپنیوں کو بڑا نقصان ہوا۔ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو سپانسرز کرنے والی کمپنیوں کے افسران کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ سپورٹس کمپنیاں عام طور پر ان ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپانسرز کرتی ہیں جن کی جیت یقینی ہو۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...