قصور (نمائندہ نوائے وقت )سماجی رہنما میاں عابد بلوچ سیٹھ نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے عوا م کو مظلوم بنانے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا اور پاکستان کے وسائل کو بے دردی کے ساتھ لوٹنے والوں کو اس بار معافی نہیں ملے گی ملک میں عدالتیں آزاد ی کے ساتھ بڑے بڑے فیصلے کررہی ہیں اب کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں سے پیچھا چھوڑانے کا وقت آگیا ہے۔عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو مظلوم بنادیا ہے اور ان کو بنیادی حقوق فراہم نہ کرکے ان سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔