عمرن خان عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے: حافظ رضوان

جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی سوشل میڈیا کے ہیڈ حافظ رضوان جانی نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے اپنے تمام تر وسائل اور توانائیاںخرچ کرتے ہوئے نامزد امیدواروںکو کامیاب بنائیں گے۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی جس کیلئے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن بھرپور جدوجہد کر رہے ہیںعوام کی حمایت اور تعاون ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، روایتی سیاسی جماعتوں نے برسر اقتدار آکر ملک کو دیوالیہ بنا دیا جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پوری قوم نے عمران خان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن