شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماچوہدری احمد معین سندھو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عام پاکستانیوں کی واحدنمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی استحکام و ترقی کی بات کی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو حفاظت کا علم بلند کیا، عمران خان نے ریاست کی بقاء ،عوام کی فلاح و بہبوداورامن و استحکام کیلئے سیاست کی راہ اپنائی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عوام انہیں اپنا حقیقی مسیحا اور نجات دہندہ قرار دے رہی ہے، الیکشن میںجھوٹ کی سیاست کاجنازہ اٹھ جائے گاپی ٹی آئی کے طرزسیاست سے یقینا ریاست میں تبدیلی آئے گی ۔
الیکشن میںجھوٹ کی سیاست کاجنازہ نکل جائے گا:چوہدری احمد معین
Jul 04, 2018