الزام تراشی سے عوام کو بہکایا نہیں جا سکتا :چوہدری وسیم انجم

Jul 04, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری و امیدوار اقلیتی نشست پنجاب اسمبلی چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ الزام تراشی سے عوام کو بہکایا نہیں جا سکتا عوام انتخابات میں تحریک انصاف کی منفی سیاست اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے مسلم لیگ ن نے رہنمائوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی حقیقی سود مند جدوجہد کی ، گزشتہ 5سال میں میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب میں جو بے مثال اور شاندار ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ان کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوئے ہیں اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ہے ، عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے دیکر مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے خلاف سازش کی تحریک انصاف کی سیاست انتشار، دھرنوں، تالہ بندی، لاک ڈاؤن، اداروں کو یرغمال بنانے اور پارلیمان پر حملے کے سوا کچھ نہیں، انہوں نے کہا کہ25 جولائی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کادن ہے ۔

مزیدخبریں