لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی نے کہا ہے کہ سیاست اسلام کا ہی ایک شعبہ ہے۔ سیاست اوردین کے الگ تصور نے پاکستان کو کمزور کیا ہے۔سیاست میں گالی گلوچ ، انتشار وبدامنی کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ احتجاج میں تشدد کا عنصر قابل مذمت ہے۔ووٹ کا صحیح استعمال ہر مرد اور عورت کی ذمہ داری ہے۔