بھلوال۔(نامہ نگار) نواحی قصبہ للیانی میں محنت کش نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ عدنان نامی نوجوان للیانی کے قریب پائپ وغیرہ بنانے والی فیکٹری میں کام ختم ہونے کے بعد نہانے لگا تو موٹر میں کرنٹ آنے سے کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ،اس کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔