ریسکیو1122 نے جون میں 2326 افراد کو مدد فراہم کی:مظہر شاہ

سرگودھا(نامہ نگار)ریسکیو1122 سرگودھا نے ماہ جون کے دوران 5.68منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 2326افراد کو مدد فراہم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 6850کال موصول ہوئیں جن میں ایمرجنسی کال 2499، انفارمشن کالز 2844، اور رانگ کال 7351تھیں۔ جن میں روڈ ٹریفک حادثات کی 697، میڈیکل کی 1423، مختلف جرائم کی 59، نہر میں ڈوبنے کی 4، بلڈنگ گرنے کی 1اور آتشزدگی کی 46ایمرجنسیز میں ریسکیو1122نے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بنایا۔اس کے علاوہ 858افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، زلزلہ ہو یا آگ، حادثہ ہو یا سانحہ، ریسکیو 1122ہر دم تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...