تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ادا

چشتیاں(نامہ نگار)چشتیاں میں المناک واقعہ کے دوران جاں بحق ہونے والے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے پروفیسر عبدالرحمن کے دو جواں سال بیٹوں سعدالرحمن،منیب الرحمن کی نماز جنازہ ڈگی پارک میں ادا کی گئی۔جس میں8 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔طالب علموں کی اچانک فوتگی کے سوگ میں چشتیاں شہر کے تمام تاجروں،دکانداروں نے اپنا کاروبار بند کرکے نماز جنازہ میں شرکت کی چشتیاں کے علاوہ دوسرے شہروں وبیرون ملک پاکستانیوںنے بھی سوشل میڈیا پر چشتیاں میں دوذہین طالب علموں کی اچانک موت پر سخت دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے والدین وجملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...