لاہور (نامہ نگار) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 40نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ میں 40سالہ نامعلوم شخص کو نعش دیکھ کر مقامی دکانداروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔