لین دین کے تنازعہ پر محلے دار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا

لاہور (نامہ نگار) شیرا کوٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر محلے دار نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 34 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق عرفان پارک بند روڈ کے رہائشی محمد طارق علی کے 34 سالہ بیٹے محمد طیب کا اپنے محلے دار محمد اقبال کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا جو کہ پولیس اور معززین علاقہ نے گزشتہ ماہ پنچائیت بلا کر حل کر دیا تھا گزشتہ روز محمد طیب اپنے گھر کے قریب میلاد چوک میں جا رہا کہ وہاں محمد اقبال اپنے دو نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کھڑا تھا انہوں نے سربازار محمد طیب کو دیکھتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارن کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر محمد طیب شدید زخمی ہو گیا اسے پانچ گولیاں لگیں فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا وہاں موجود لوگوں نے بھاگ اور لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے زخمی محمد طیب کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا پولیس نے محمد طیب کے والد محمد طارق کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مگر پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے مدعی نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ہماری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...