سیالکوٹ: دریائے چناب میں پانی کی آمد مزید 4ہزار کیوسک کم ہو گئی

Jul 04, 2018

سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 4 ہزار کیوسک کمی ہوگئی تاہم ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا پانی 60ہزار77کیوسک رہا اور محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب نارمل ہے اور دریائے چناب سے 11 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کی گنجائش ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد میں چار ہزار کیوسک کمی ہوئی اور پانی کم ہوا تاہم دریائے چناب کے پانی میں اضافہ کی اطلاع ہے لیکن کسی بھی پانی کی صورتحال سے نمپٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ دریائے چناب میں شامل ہونے والے دودیگردریائوں دریائے جموں توی کے پانی کی آمد 5104 کیوسک اوردریائے مناورتوی کے پانی کی آمد 1652 کیوسک ہے ۔

مزیدخبریں