لیاری میں سکیورٹی خامیاں : سینٹ داخلہ کمیٹی کا ازخود نوٹس، رپورٹ طلب

Jul 04, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے بعد سینٹ نے بھی سوموٹو نوٹس لینا شروع کر دیا۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی داخلہ نے بلاول کے دورہ لیاری میں سکیورٹی لیپس کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ساؤتھ سے خط میں جواب طلب کر لیا۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ 3 دن کے اندر سکیورٹی لیپس سے متعلق جواب دیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے حلقے کے امیدوار لیاری کے دورے پر تھے۔ شرپسند عناصر کی جانب سے ریلی پر پتھراؤ کیا گیا۔ واقعہ سے ہائی پروفائل سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں