میانوالی: معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

میانوالی(نامہ نگار) گھریلو تلخ کلامی پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا‘ نئے گھر میں سامان دیر سے لانے پر بڑے بھائی نے 14 سالہ چھوٹے کی سرزنش کی جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا‘ مقتول کی والدہ رخسانہ بی بی کے بیان کے مطابق اس کے خاوند بشیر احمد نے محلہ میانہ میں نیا مکان بنایا ہے جس میں سامان شفٹ کررہے تھے۔ اسی اثنا میرا چھوٹا بیٹا محمد اسامہ پرانے گھر سے سامان لے کر اندر داخل ہوا تو محمد اسماعیل نے اسے کہا کہ اتنے لیٹ کیوں آئے ہو جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور محمد اسماعیل نے کمرے سے پسٹل نکال کر محمد اسامہ پر فائر کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ محمد اسامہ کو شدید زخمی حالت میں DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...