آئیسکو کی مبینہ غفلت اوربے حسی ، تاروں سے جھلسنے والے بچے کے والد کی اپیل

Jul 04, 2018

مکرمی : چوہڑ ہڑپال محلہ محمد آباد گلی نمبر 7 کے رہائشیوں نے آئیسکو کی مبینہ غفلت اوربے حسی سے جھلسنے والے بچے عبداللہ جان کے علاج میں تاخیر اور وعدہ کے باوجود معاوضہ ادا نہ کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سکول جاتے ہوئے 10 سالہ عبداللہ جان بجلی کی لٹکتی تاروں کے باعث حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ غلطی آئیسکو نے تسلیم کی اور علاج کے علاوہ معاوضہ کی ادائیگی کی بھی یقین دہانی کرائی لیکن 2013ء سے اب تک پانچ سال گزر جانے کے باوجود آئیسکو حکام وعدوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں اور نہ ہی گلی میں لٹکتی بوسیدہ ننگی تاریں تبدیل کررہے ہیں ۔ بچے کے علاج پر اب تک50 لاکھ سے زیادہ کے اخراجات ہوئے ہیں میں تمام جمع پونجی خرچ کرنے کے علاوہ دوست واحباب کا بھی مقروض ہو چکا ہوں مزید علاج کی سکت نہیں رکھتا ، خدارا میری مدد اور رہنمائی کریں۔(پرویز اختر،محلہ محمد آباد چوہڑ پال راولپنڈی کینٹ03445324727)

مزیدخبریں